کراچی:کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا،کراچی،حیدرآباد،سکھر، میرپورخاص سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی بند ہے ۔
شدید دھند کے باعث نیشنل گریڈ میں ٹرپنگ ہوگئی،سندھ کے بیشتر شہر بجلی سے محروم ہوگئے،بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے الیکٹرک میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
کراچی کے 80فیصد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی، لانڈھی، کورنگی، بلدیہ ، ڈیفنس، کلفٹن، لیاقت آباد، ملیر، شاہ فیصل،ناظم آباد،گلشن اقبال،گلستان جوہر،گلشن معمار، گڈاپ، نارتھ کراچی، نیوکراچی سمیت بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہے۔
اس کے علاوہ اولڈسٹی ایریا،گرومندر، سائٹ ایریا ،اورنگی ٹاؤن اور ڈیفنس میں بھی بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔
حیدرآباد،سکھر،میرپورخان،بینظیرآباد،لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بجلی کی سپلائی میں تعطیل پیش آیا،بجلی کی طویل بندش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی بھی بند ہوگئی۔
ٹرپنگ کے باعث آئے روز ہونے والے بریک ڈاون سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں