ریوڈی جنیرو:برازیل میں کان پر بنا ڈیم ٹوٹنے سے 9افراد ہلاک جبکہ 300سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔
برازیل کی ریاست میناس جیرائس میں لوہے کی کان سےنکلنے والا مواد روکنے کیلئے بنایا گیاڈیم ٹوٹ گیا۔
ڈیم ٹوٹنے سےمتعددافراد ہلاک جبکہ سینکڑوں افراد لاپتہ ہوگئےہیں ،جن کی تلاش کیلئے ریکسیو آپریشن جاری ہے۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی،متعدد مکانات گاڑیاں اوردیگر املاک بھی سیلابی ریلے کی زد میں آکرتباہ ہوگئے ۔
حکام کے مطابق ڈیم ٹوٹنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں