سہارنپور: بھارت کے گاؤں میں عجیب واقعہ پیش آیا، جب ایک لڑکی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر سرعام لاٹھی سے مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سہارنپور کے نواحی گاؤں تاج پورہ میں ایک لڑکے نے سوشل میڈیا پر اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کی، لیکن اس ویڈیو کا مسئلہ یہ تھا اس نے اپنی آواز کے اوپر جو تصاویر لگائیں ان میں ایک تصویر اسی گاؤں کی ایک لڑکی کی تھی۔
اس ویڈیو کا فیس بک پر شیئر ہونا تھا کہ پورے گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ فوری طور پر پنچایت بلائی گئی اور اس لڑکے کو قصور وار قرار دیا گیا۔
پنچایت نے فیصلہ سنایا کہ باپ ہی لڑکے کو درخت کے ساتھ باندھے گا اور پھر ایسا ہی ہوا۔ لڑکے کو درخت کے ساتھ باندھا گیا اور اسے سارے گاؤں والوں نے ڈنڈے سے مارا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی طرف سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو کارروائی کی جائیگی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں