الینوائے کی پولیس نے اس ہفتے جاری سردی کی شدید لہر کے جواب میں ڈزنی کی فلم فروزن کی کوئین ایلسا کو گرفتار کر لیا ہے۔
مکلین پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر جو تصاویر پوسٹ کی ہیں، ان میں اینیمیٹڈ ڈزنی پرنسس کے کپڑوں میں ملبوس ایک خاتون کے ہاتھ بندھےہوئے ہیں اور انہیں پولیس کی گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مکلین پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے:
‘توجہ فرمائیں: شدید سرد موسم کے باعث، تمام مجرمانہ سرگرمیاں اور حماقتوں کے کام اور بے وقوفیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔’

حتیٰ کہ ایلسا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، اگلے نوٹس تک کوئی ضمانت نہیں ہوگی
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں