• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برازیل کے سب سے بڑے فٹبال کلب میں آتشزدگی، 10 کھلاڑی ہلاک

برازیل کے سب سے بڑے فٹبال کلب میں آتشزدگی، 10 کھلاڑی ہلاک

ریو ڈی جنیرو: کلب فلیمنگو میں آگ لگنے سے کم از کم 10 نوجوان فٹبالر ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق برازیل کے ساحلی شہر ریو ڈی جنیرو میں واقع سب سے بڑے فٹبال کلب میں جمعہ کو علی الصبح آگ لگی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ آگ 14 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان فٹبالرز کی اکیڈمی کی عمارت میں لگی، جس پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ کھلاڑی اکیڈمی میں سو رہے تھے کہ عمارت میں آگ لگ گئی، تاہم آتشزدگی کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

Image result for Brazilian football club Flamingo fire

یہ آگ تقریباً صبح 5 بجے ریو ڈی جنیرو کے ضلع ورگیم گرانڈے میں لگی جہاں اعلیٰ پیشہ ورانہ سہولیات سے لیس برازیل کے سب سے مشہور کلب فلیمنگو کا اسکواڈ بھی ٹریننگ کرتا ہے، دو گھنٹے بعد ساڑھے سات بجے تک آگ پر قابو پا لیا گیا۔

حادثے میں ہلاکتوں کے حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والے تمام 10افراد نوجوان فٹبالرز ہیں جبکہ کچھ اطلاعات ہیں کہ مرنے والوں میں 6 نوجوان فٹبالرز اور 4 سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔

آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی لیکن ایک دن قبل ہونے والی بارش کے سبب جس وقت آگ لگی، اس وقت کلب میں بجلی اور پانی نہیں تھا۔

فلیمنگو کلب سے نکل کر برازیل کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے والے چند مشہور کھلاڑیوں میں رونالڈینو ، ببیتو اور روماریو شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

برازیل کی تاریخ کا سب سے کامیاب کلب ہونے کے ساتھ ساتھ فلیمنگو کی باسکٹ بال، روئنگ، سوئمنگ اور والی بال کی بھی ٹیمیں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply