یہ مکالمے کی صدی ہے” یہ وہ معروف جملہ ہے جو اس صدی کے لیے بولا جاتا ہے۔ اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوۓ جون ایلیا نے کہا تھا ” مکالمہ زندہ معاشرے کی پہچان ہے۔ اپنی بات کہنا اور دوسرے کی بات سننا انسانی رویّوں کے ارتقاء اور مہذب معاشرتی تشکیل کے لیئے ازحد ضروری ہے ”
لیکن جب ہم معاشرے میں مکالمے کو فروغ نہیں دیتے تو یہ زبان بندی بالآخرگھٹن کا باعث بنتی ہے جو آہستہ آہستہ نفرتوں کو جنم دیتی ہے۔ لیکن اگر معاشرے میں مکالمے کی روایت کو فروغ دیا جائے تو ایک صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہو سکتا ہے۔۔

میں انعام رانا صاحب اور مکالمہ کی پوری ٹیم کو مکالمہ کی پہلی سالگرہ پر بہت مبارکباد پیش کرتا ہو کیوں کہ مکالمہ ویب سائیٹ نے صرف ایک سال کے قلیل عرصے میں تمام مکاتب فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قلمکاروں کی ہزاروں تحریروں کو شائع کیا ،جو عوام میں اس ویب سائیٹ کی پذیرای کی دلیل ہے ،جس کے لیے مکالمہ کی پوری ٹیم شکریہ کی مستحق ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں