ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے نے ثانیہ کو ‘پاکستانی بہو’ کا نام دے کر برانڈ ایمبیسیڈر کا عہدہ واپس لینے کی درخواست کردی۔
پلواما حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے توپوں کا رخ ثانیہ مرزا کی طرف موڑتے ہوئے انہیں تمام سرکاری اعزازت سے الگ کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

بی جے پی کے ایم ایل اے نے کہا کہ دہشتگردی کی اتنی بڑی کارروائی کے بعد بھارت کو چاہئے کہ پاکستان سے جڑے تمام افراد سے نہ صرف تعلقات کو ختم کیا جائے بلکہ ان میں فرق کو بھی واضح کیا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں