صرف ایک گلاس جوس اور جوڑوں کے درد سے نجات

بڑھاپے میں لوگوں، بالخصوص خواتین کو جوڑوں کا درد لاحق ہوجاتا ہے جس کے علاج میں بسااوقات ادویات بھی ناکام ہو جاتی ہیں۔

تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جس کا جوس پینے سے اس درد سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پھل ’کروندا‘ (Cranberry)ہے جس کے متعلق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ اس کے جوس کا ایک گلاس پیا جائے تو جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برازیل کی یونیورسٹی آف لونڈرینا کے سائنسدانوں نے ا س تحقیق میں 41 خواتین پر تجربات کیے۔

یہ تمام خواتین جوڑوں کے درد میں مبتلا تھیں۔ انہیں سائنسدانوں نے دو گروپوں میں تقسیم کیا اور ایک گروپ کو تین ماہ تک روزانہ کروندا کا ایک گلاس جوس پینے کو کہا۔

تین ماہ بعد جب ان خواتین کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے تو معلوم ہوا کہ جوس پینے والے گروپ کی خواتین میں ان اینٹی باڈیز کا لیول بہت کم ہو چکا تھا جو مدافعتی نظام پر حملہ آور ہوتی ہیں اور جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

ان خواتین میں جوڑوں کی سوزش کی علامات بھی بہت کم ہو چکی تھیں۔

julia rana solicitors london

دوسرے گروپ کی خواتین جنہیں ان کی معمول کی خوراک جاری رکھنے کو کہا گیا تھا ان کے جسم میں تین ماہ بعد کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی بلکہ ان میں سے اکثر میں درد اور سوزش کی شکایات پہلے سے زیادہ ہو چکی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply