اسلام آباد:پلوامہ واقعے کے بعد کشیدگی کے پیش نظرپاکستان نے اقوام متحدہ میں سفارتی کوششیں تیزکردیں۔
تفصیلات کے مطابق،بدھ کواقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقاتیں کیں اورسیکرٹری جنرل کوخطےکی بگڑتی صورتحال سےآگاہ کیا۔
ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی غاصبانہ کارروائیوں کی جانب دلائی۔
پاکستانی مندوب نے وزیراعظم کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے گا۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو کشید ی کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت کا جارحانہ رویہ خطے کو مزید غیر مستحکم کر رہا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی ادارہ علاقےمیں کشیدگی کم کرانےمیں کرداراداکرے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل خطےکےامن میں کرداراداکریں،یواین سیکرٹری جنرل بھارت کی دھمکیوں کانوٹس لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں لیاجائے، سیکرٹری جنرل اگراسے خطےکیلئےمشکل وقت سمجھتےہیں تواس کاحل بھی انہیں ہی نکالناہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں