شارجہ:پاکستان سپر لیگ 4میں آج سے شارجہ میں دوبارہ ایکشن شروع ہوگا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
پی ایس ایل 4 میں شارجہ میں آج سے شور مچے گا اور عوام ایک بار پھر ہوجائیں تیار، پھر چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی۔
دوسرے پڑاؤ میں کل 8میچز ہوں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطانزسے ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نوبجے شروع ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پہلے میچ میں پشاورزلمی اور دوسرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔
ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی نے ہرایا،دوسرے میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد کو زیر کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پرفل الوقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا نمبرہے،لاہورکی چھٹی اورآخری پوزیشن ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں