ملتان: ملتان میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور3بچے جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو ملتان کے علاقے بدھلہ روڈپر بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی،جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئے ہوئے 12سالہ علی، 5سالہ بختاور 2سالہ عروج اور ان کی ماں شازیہ جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14سالہ ثمرہ اور 60سالہ صغراں بی بی زخمی ہوگئے ۔
Advertisements

ذرائع کے مطابق ، ریسکیو نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 2زخمی افراد کو ملبے سے نکال کرنشتر اسپتال منتقل کردیاجہاں اُنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں