• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناسا کو خلا میں روشنی کے پراسرار بُلبلے کی تصویر موصول

ناسا کو خلا میں روشنی کے پراسرار بُلبلے کی تصویر موصول

نیویارک: ناسا نے خلاء میں ایک عجیب نیلی روشنی جیسے بادل کا سراغ لگایا ہے، جس نے ایکماہرین فلکیات کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔

ناسا کی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام میں نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا کی جانب سے اس نیلی روشنی نما بلبلے کے بارے میں تحقیق جاری ہے۔

ناسا کی جانب سے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد عوام میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

کسی نے اسے بھوت اور کسی نے خلائی مخلوق قرار دے دیا ہے۔ جبکہ ناسا کے مطابق یہ نومولود ستارے کے بعد پیدا ہونے والی روشنی ہے۔

تصویر کو ناسا کے ہبل ٹیلی اسکوپ سے حاصل کیا گیا ہے اور اندازے کے مطابق یہ روشنی زمین سے ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

julia rana solicitors

ناسا نے اس تصویر کو ایچ ایچ 7-11 کا نام دیا ہے، امریکی خلائی ادارے کے مطابق تصویر ایک اسموکنگ گن کی طرح معلوم ہو رہی ہے، جس کا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے مزید جائزہ لیا جارہا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply