سری نگر:حریت رہنما ءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرمیں70سال سےظلم کررہاہے، بھارت نےکشمیرپرقبضہ کررکھاہے۔
ہفتے کو مشال ملک نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں 70سال سے ظلم کررہا ہے ،پلواما واقعے کے بعد توجیسے بھارت کولائسنس ہی مل گیا ہے ، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کوشہید کررہی ہے ۔
حریت رہنماکی اہلیہ نے مزیدکہاکہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کردی ہے ،بھارت اوچھےہتکھنڈوں پر اتر آیاہے،جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر2ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے ، خطے میں امن کیلئے اقوام متحدہ اورعالمی برداری مسئلہ کشمیرحل کرانے میں کردارادا کریں ۔

مشال ملک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کوحق دیاجائےجبرکہیں نہیں ہوسکتا، خطےمیں امن کیلئےمسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں