نئی دہلی: انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی ) نے بھارت سے ہر طرح کی کھیلوں کی میزبانی چھین لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے کھیلوں میں بھی سیاست کو گھیسٹ لیا، جس پر انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھارت کو سزا دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزا دینے سے انکار آئی او سی چارٹر کے منافی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت شوٹنگ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا تھا۔
جبکہ 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کے لیے بھارت کی اولمپکس کوالیفیکشن بھی منسوخ کر دی گئی ہے، جس کے تحت بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کرسکے گا۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے ورلڈ کے لیے پاکستانی شوٹرز ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں