مردان: پاکستان کے شمال کی معروف اداکارہ کے وحشیانہ قتل نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم لاش کی شناخت پشتو اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے ۔
مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت ترین اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے دو ماہ کے نومولود کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے اندھے قتل پر مقامی فنکاروں نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ ان کی والدہ کی مدعیت میں شاہ حسین ، فضل ملک اور نواب نامی افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے دوران اداکارہ کی والدہ نے گلالئی کا نام لبنیٰ درج کروایا ہے ۔

واضح رہے قتل کے بعد سے گلالئی کا شوہر عمران بھی روپوش ہو گیا ہے۔ جس کے بعد اس کی تلاش بھی جاری ہے۔ جبکہ ڈی پی اور مردان نے دو ملزمان حسین اور ملک کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں