لاہور: نصیر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ماں کو اس کے کمسن بیٹے سمیت قتل کر دیا گیا۔ واقعے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں جو اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نصیر آباد کے علاقے مکہ کالونی میں واقع ایک گھر میں ماں کو کمسن بچے سمیت قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت روبی اور چار سالہ ولی محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقع میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، جن کی شناخت کنیز بی بی کے نام سے ہوئی۔
واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں