اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب کوٹیلیفون کیا اورانہیں دورہ جاپان مؤخرکرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، پیر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی ہم منصب تاروکونوکوٹیلیفون کرکے انہیں دورہ جاپان مؤخرکرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ گزشتہ سال جاپانی شخصیات کے دوروں سے تعلقات میں بہتری آئی، بدقسمتی سے پلوامہ واقعے کے بعد امن وامان کی صورتحال انتہائی گھمبیرہوچکی ہے، مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جاپان اورپاکستان کے مابین دیرینہ دوطرفہ دوستانہ مراسم ہیں۔
وزیرخارجہ نے جاپان کواس ضمن میں اپنا مؤثرکردارادا کرنے کی درخواست کی جبکہ جاپانی وزیرخارجہ سے گذارش کی کہ وہ اپنے وزیراعظم کو بھی حالات سے آگاہ کریں جس پردونوں وزرائے خارجہ کا جلد از جلد باہمی مشاورت سے دورہ کی نئی تاریخ طے کرنے پراتفاق ہوا۔

جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ جاپان آئیں گے تووزیراعظم سے بھی ملاقات کرائی جائے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں