لاہور: آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ءعلیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ،آمدن سے زائد اثاثوں اورآف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری علیم خان کیخلاف کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت میں آج نیب کی جانب سےعلیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

اس موقع پر احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں