لاہور:سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین سروس معطل ہونے پر مسافروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا، دوستی بس سروس معمول کے مطابق نیو دہلی روانہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جن بھارتی شہریوں کے ویزے کی معیاد ختم ہونے میں چند روز باقی ہیں انہیں بذریعہ سڑک واہگہ کے راستے بھارت بھجوایا جائے گا۔
سمجھوتہ ایکسپریس سے 21مسافروں نے بکنگ کروائی تھی جن میں سے 5نے ٹکٹ کینسل کروالئے ،سمجھوتہ ایکسپریس سے آج 16مسافروں نے بھارت جانا تھا۔
ریلوے انتظامیہ نے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین سروس معطل ہونے پر مسافروں کے ٹکٹ ری فنڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باوجود دوستی بس سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔
پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن حکام کے مطابق آج صبح 6 بجے دوستی بس 3مسافروں کو لےکر لاہور سے نیو دہلی کیلئے روانہ ہوئی۔

پی ٹی ڈی سی حکام کے مطابق نیودہلی سے بھی معمول کے مطابق دوستی بس آرہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں