جے ایف 17 تھنڈر کی مانگ اور مقبولیت میں اضافہ

کراچی: پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو مگ 21 بائسن طیارے کیا مار گرائے ہیں، دنیا بھر میں پاک فضائیہ کا طوطی بولنا شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان کا مایہ ناز طیارہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ اب دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

صحافی انعام اللہ خٹک نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے دو مگ 21 گرانے کے بعد دس ملکوں کی ایئر کرافٹ انڈسٹریز نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے ، شاباش تھنڈر۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا، جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اور امن کے قیام کیلئے بھارت کو فوری واپس کرنے کا اعلان کیا اور اس پر عملدرآمد بھی کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply