کراچی :کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، پولیس سے مقابلے کے دوران 3ڈاکو مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق، بدھ کو شہر قائد میں صبح سویرے پولیس ان ایکشن ہوئی،ڈالمیا کے علاقے میں ڈکیتی کیلئے آنے والے مسلح ڈاکووں کیخلاف کارروائی کی تو ڈاکووں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 2ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوزنے حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں پرگولیاں چلاتے دیکھاجاسکتا ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا پولیس نے بروقت کارروائی کی جس کے باعث ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی ۔
اے ایس آئی ندیم مغل نے بتایا ڈاکوں بنگلے میں لوٹ مارکی نیت سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ، پولیس سےمقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک اور ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے ڈاکووں کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں