• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلاول بھٹو آج شام نواز شریف سے جیل میں ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو آج شام نواز شریف سے جیل میں ملاقات کریں گے

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج شام مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے،جس پر بلاول بھٹو کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، ہفتے کو پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب درخواست جمع کرائی گئی،جس میں بلاول بھٹو زرداری کی نوازشریف سے جیل میں ملاقات کیلئے اجازت طلب کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  بلاول بھٹو کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کی صحت بارے دریافت کرنا چاہتے ہیں،جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ملاقات کی اجازت دی۔

بلاول بھٹو کے ہمراہ، قمرزمان کائرہ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی ملاقات کیلئے جائیں گے۔

دوسری جانب آج بھی جیل مینوئل کے مطابق نواز شریف کا معمول کا چیک اپ کیا گیا۔

جیل کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت معمول کا معائنہ کیاجبکہ آج صبح پنجاب حکومت کی جانب سے نوازشریف کو صحت کی آگاہی بارے خط لکھا گیا۔

جس میں کہا گیا کہ جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے دل کے ہسپتال میں داخلہ تجویز کی ہے،دل کے معائنے کیلئے انجیوگرافی کی جانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ نوازشریف علاج کیلئے کسی بھی اسپتال منتقل ہونے پر انکار کرچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply