کرائسٹ چرچ: سانحہ نیوزی لینڈ میں شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی تھی اگر عبدالعزیز دہشتگرد کو نہ روکتا، کریڈٹ کارڈ مشین سے حملے پر دہشتگرد کی رائفل دور جاگری اور وہ فرار ہوگیا۔
افغانستان کے شرہ کابل میں پیدا ہونے والے عبدالعزیز نے جان پر کھیل کر کئی جانیں بچائیں اور انٹرنیشنل میڈیا پر چھا گیا۔
عبدالعزیز حملے کے وقت لنڈ ووڈ مسجد میں موجود تھا۔ فائرنگ کی آواز سُنتے ہی حملہ آور پر لپکا۔
دہشت گرد پر کریڈٹ کارڈ مشین سے حملہ کیا تو دہشت گرد کی بندوق دور جا گری، جس پر دہشت گرد گاڑی میں بیٹھا اور فرار ہوگیا۔

لنڈ ووڈ مسجد میں آٹھ افراد شہید ہوئے تھے، اگر عبدالعزیز ایسا نہ کرتا تو شہادتیں کئی زیادہ ہوسکتی تھیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں