اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پرپولیس اور پی پی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، ایک اہلکارزخمی جبکہ پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق،بدھ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوکی نیب ہیڈکواٹرپیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔
نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرپرانٹی ٹیرارسٹ فورس اوررینجرزسمیت پولیس کے 600اہلکار تعینات کئے گئے ۔
نیب اولڈ ہیڈکوارٹرجانے والے راستوں کو خاردارتاریں لگائیں گئی اورغیرمتعلقہ افراد کوجانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو نادرا چوک پرروکا گیا ، کارکنوں کی تعداد میں اضافے ہوتے ہی کارکنوں نے نیب آفس کی جانب بڑھنا شروع کیا جنہیں پولیس روکنے میں ناکام رہی ۔
نیب اولڈ ہیڈکوارٹرکے باہرپہنچنے والے کارکنوں نے شدید نعرے بازی بھی کی پولیس اور کارکنوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ۔

کشیدگی بڑھنے پرپولیس نے کارروائی شروع کردی اور ایک درجن سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں