کراچی :سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل او گیس کی قیمت بڑھ گئی،یکم جولائی سے ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو بھی قیمت بڑھانی دی جائے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے ایک سوچھ روپے چون پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی ۔
ایس این جی پی ایل نے 144فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی اجازت طلب کی ہے، کمپنی کی موجودہ قیمت 501روپے 19پیسے ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

اوگرا نے اس معاملے پر عوامی سماعت کا فیصلہ کیا ہے، جو 8اور دس اپریل کو کراچی اور کوئٹہ میں ہوگی ،قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں