راجن پور:راجن پور میں رشتے کے تنازع پر 2گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق،منگل کو راجن پور کےعلاقے چک دریشک میں رشتے کے تنازع پر2 مسلح گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد جان سے گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہےجبکہ 5زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال راجن پور منتقل کیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولین میں پسند کی شادی کرنے والا مجید، اس کی والدہ شامل ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 سال قبل مجید اور فرزانہ نے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے خاندان کو رنج تھا، مبینہ طورپرلڑکی کے رشتہ داروں نے مجید کے گھر پرفائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں