اسلام آباد:حکومت کا غربت مٹاؤ پروگرام’’احساس کفالت “آج سے شروع ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق،وزیراعظم غربت مٹاؤ پروگرام احساس اور کفالت کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جائے گا۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،جس کا وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔
پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 120 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے، بیواؤں ،یتیموں ، بزرگوں ،معذوروں اور خواجہ سراؤں کو خصوصی پیکجز دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے قرضہ اسکیم کا اعلان بھی کریں گے ، جس کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے سے زائد قرضہ دیا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں