سوچ بدلیں ۔۔۔۔۔۔محمد مشتاق خان

اگر آپ کے والد پٹواری کسٹم انسپکٹر، ایف آئی اے اہلکار، عدالتی اہلکار یا جج یا پولیس اہلکار یا سول ملٹری بھی بیوروکریسی یا کسی بھی سرکاری ادارے میں کام کرتے ہیں اور انہوں نے آپ کو پاکستان یا بیرون ملک مہنگی تعلیم دلوائی ہے اور اب آپ ڈاکٹر انجینئر یا کسی بھی اچھے روزگار پر آچکے ہیں تو یقیناً آپ تحریک انصاف کے کارکن یا سپورٹر بھی ہونگے۔
اگر آپ کسی تاجر کسی دودھ فروش کسی قصائی کسی پھل فروش کسی بھی چھوٹے کاروباری شخص کی اولاد ہیں اور آپ نے اعلیٰ تعلیم کسی مہنگے تعلیمی ادارے میں حاصل کی ہے تو بھی یقینا ً  آپ بھی اس وقت پی ٹی آئی کے کارکن یا سپورٹر ہیں ۔
اگر آپ کے والدین سیاست میں ہیں اور کسی بھی سیاسی پارٹی میں شامل ہیں لیکن آپ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے کسی مہنگے تعلیمی ادارے میں تو آپ بھی یقیناً  پی ٹی آئی کے کارکن یا سپورٹر ہیں ۔
یقیناً آپ ہمارے پاکستان کے نوجوانوں کی کریم ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ  پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح پر امن ملک ہو، کرپشن فری ملک ،انصاف پسند ملک اور اس وقت سب سے زیادہ پریشان بھی آپ لوگ ہی ہیں کہ   عمران خان کی حکومت آنے کے بعد حالات تو مزید خراب ہورہے ہیں آپ سوشل میڈیا پر ہونے کی وجہ سے سبکی کا سامنا کر رہے ہیں ۔

تو میرے پڑھے لکھے نوجوانوں سب سے مشکل لیکن ضروری ترین چیز جو انسان  کو سیکھنی ہوتی ہے وہ ہے علم اور علم اس چیز کو کہتے ہیں جس کا  آپ کو علم نہ  ہو یا جس کو آپ کا  ذہن نہ  مانتا ہو ۔۔۔اس لئے اصل کامیاب وہی ہوتا ہے جو علم حاصل کرتا ہے سب سے پہلے ہم کو ہمارے نظریات جو ہم نے کسی استاد ماں باپ یا اپنے   ذہنی میلان سے سیکھے ہیں لیکن ہم یہ سمجھ بیٹھے ہوں کہ  بس یہی نظریہ مکمل طور پر درست ہے تو آپ یقین کریں کہ آپ جاہلیت کی طرف جارہے ہیں ۔
اس وقت جو فرقہ بندی سیاسی مذہبی انتہا پسندی ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم علم حاصل نہیں  کرتے بس استادوں ماں باپ یا اپنے بزرگوں کے بتائے ہوئے نظریہ کو درست مان کے اس پر ڈٹ جاتے ہیں ۔

اس صورتحال میں ہم میں  اور یہودی ،عیسائی، ہندو میں کوئی فرق نہیں رہتا، اس لئے ہمیں  مندرجہ ذیل چیزوں پر توجہ دینی ہے تاکہ ہم جاہل نہ  بنیں ۔
اگر آپ مذہبی رحجان رکھتے ہیں تو آپ کا فرقہ کوئی بھی ہو قرآن کو صرف اس ترجمہ کے ساتھ پڑھیں جو عربی سے آپ کی زبان میں ہو نا کہ کسی خاص فرقہ کے عالم کا ترجمہ کیا ہوا قرآن ، اور نہ ہی ایسا ترجمہ جس میں تفسیر ہو ،آپ بس ترجمہ شدہ سادہ قرآن پڑھیں کم از کم ایک بار مکمل قرآن پڑھیں، دوسرا صحیح مسلم اور صحیح بخاری ایک بار ضرور پڑھیں مکمل اس سے آپ کو بہت حد تک علم حاصل ہوگا کہ صحیح اسلام کیا ہے ۔

اگر آپ سیاسی میلان رکھتے ہیں تو آپ اس بات پر ضرور غور کریں کہ  پاکستان میں انتخابات کبھی بھی شفاف نہیں  ہوئے ،ہمیشہ من پسند پارٹی یا لوگوں  کو جتوا کے اسمبلی میں پہنچایا جاتا ہے، تو جو طاقت پچھلے ستر سال سے یہ کام کررہی ہے وہ ایسا بھی تو کر سکتی ہے نا کہ  پانچ چھ سو قابل اعلیٰ تعلیم یافتہ ایماندار لوگوں کو جتوا کر اسمبلی میں پہنچا دے ۔

اگر آپ ایمانداری کا میلان رکھتے ہیں تو آپ سب سے پہلے اپنے والد کے کاروبار یا  ذریعہ آمدن کی تحقیق کریں، کیا آپ کے والد کی تنخواہ یا آمدن جائز ہے کیا اس تنخواہ میں آپ اتنی مہنگی تعلیم حاصل کرسکتے تھے کیا آپ کے پاس جو اثاثے ہیں وہ جائز ہیں؟ ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہمارے نوجوان جو بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکن یا سپورٹر ہیں ان کی اس وقت کی پریشانی کا حل ان کے اپنی سوچ کے محاسبے اور اپنے گھر کے محاسبے میں ہے اگر وہ ایسا نہیں  کرتے تو ان نوجوانوں میں اور نواز شریف زرداری یا باقی لٹیروں میں کوئی فرق نہیں  ،پھر یہ تبدیلی کا    نعرہ ڈھکوسلہ ہے۔ یہ غنڈوں بدمعاشوں   کی لڑائی ہے اور یہ نوجوان  ذرا جدید اور مزید  حیوانیت کے ساتھ غریب عوام پر مسلط کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply