اس میں جو اوپر والا 6 ہے وہ مستقل ہے اور نارمل بصارت کی نشاندہی کرتا ہے ، اسکا مطلب ہے کہ ایک نارمل نظر والے شخص کو بورڈ 6 میٹر کے فاصلے سے کیسا نظر آئے گا (مثلاً وہ بورڈ پر اوپر کی چار لائنز پڑھ سکتا ہے پر اس سے نیچے کی باریک لائنز نہیں )۔
نیچے والا 6 اس شخص کیلئے ہے جس کی آنکھوں کا ٹیسٹ ہو رہا ہے ، اگر اس کی بصارت بالکل نارمل ہے تو اسکی نظر 6/6 ہوگی یعنی اسکو ایسا ہی نظر آتا ہے جیسا ایک نارمل شخص کو ٦ میٹر کے فاصلے سے نظر آئے گا ، پر اگر اسکی نظر کمزور ہے تو اسکو ٦ سے بڑا ہندسہ ملے گا یعنی ١٢ یا ٢٤ وغیرہ، ٦/١٢ کا مطلب یہ ہوا کہ جو لکھائی اسکو ٦ میٹر کے فاصلے سے نظر آتی ہے وہ ایک نارمل نظر والا شخص ١٢ میٹر کے فاصلے سے دیکھ سکتا ہے ۔

بعض اوقات اگر کسی شخص کی نظر بہت اچھی ہو تو اسکو ٦/٥ بھی مل جاتا ہے۔
یہ بہرحال ایک سادہ سا اور اولین ٹیسٹ ہے ، نظر کو جانچنے کیلئے اس سے بہتر اور ماڈرن ٹیسٹس دستیاب ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں