تل ابیب: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی مسجد کو نائٹ کلب اور شادی ہال میں تبدیل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی بیت المقدس میں واقع صدیوں پرانی الاحمر مسجد کی حیثیت 1948 سے اب تک کئی مرتبہ تبدیل کی جاچکی ہے۔ پہلے اسے ایک یہودی اسکول میں تبدیل کیا گیا، پھر الیکشن کیمپین سینٹر، کپڑوں کی دکان اور اب اسے ایک بار اور ایونٹ ہال میں تبدیل کیا چکا ہے۔
سنہء 1276 میں تعمیر کی جانے والی یہ مسجد فن تعمیر کا شاہکار اور اور ایک تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ جسے ایک اسرائیلی کمپنی نے رقص و سرور کی جگہ میں تبدیل کردیا ہے۔

فلسطینی اسلامک اینڈوومنٹ ایجنسی کے سیکرٹری خیر طبری کے مطابق یہ مذہبی دہشت گردی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں