اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، جمعے کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیرمحمودحیات نے پاکستان سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اسٹریٹیجک بنیادوں پراہم خطےمیں واقع ہیں،دنیا میں جنگی سامان کی بڑے پیمانے پرلین دین جاری ہے،پاکستان کوبھی اپنےمفادمیں اس شعبےمیں توجہ دینا ہے۔
جنرل زبیرمحمود حیات نےکہا کہ دنیا میں اسلام فوبیا پروان چڑھ رہا ہے،پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے،دنیا بھر میں مسلم ممالک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے،مشرق وسطی میں قیام امن تک حرمین شریفین کوخطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر خطے کا فلیش پوائنٹ ہے،کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جنرل زبیرمحمودحیات کا کہنا تھا کہ افغانستان کا کوئی ملٹری حل نہیں ہے،پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو،افغانستان میں قیام امن کیلئےجاری مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہے اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں