اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
تفصیلات کے مطابق، جمعے کو وزیر داخلہ اعجاز شاہ ساڑھے9 بجے سیکرٹریٹ کے آر بلاک میں اپنے دفتر پہنچے،جہاں انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
وزیرداخلہ اعجاز شاہ سےوفاقی سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے ملاقات کی،جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحید الدین اورسینئر افسران شامل ہیں، سیکرٹری داخلہ کی جانب سے وزارت کے اہم امور پر بریفنگ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی اور وزیراعظم نے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں