بلیک ہول ( گمشدہ افراد)۔۔۔۔بنت الہدیٰ

بلیک ہول کی دریافت مشکل نہیں تھی
اس تک رسائی مشکل ہے
جذبات اور احساس سے عاری بلیک ہول۔۔
روشنی کی ہر کرن نگلتا جارہا ہے
اور کئی زندگیاں زندہ رہتے ہوئے
اس پراسرار دائرے میں جکڑی جاچکی ہیں
بلیک ہول نامی دائرے میں قید زندگیاں
نہ مردہ قرار پاتی ہیں
کہ ان کا سوگ منایا جائے
اور نہ ہی زندہ ہونے کی امید دلاتی ہیں
بلیک ہول میں گم ہوجانیوالا وجود
صرف “گمشدہ”کہلاتا ہے!
پر اسرار دائرے کے اس پار جانیوالے وجود کی ہر چیخ پر
خاموشی رقص کرتی ہے!
بس تو ثابت ہوا,
بلیک ہول کی دریافت مشکل نہیں تھی
اس تک رسائی مشکل ہے!
بالفرض کسی دن (عین ممکن ہے)
میں یا آپ۔۔۔
ہم میں سے کوئی بھی
بلیک ہول تک پہنچ بھی گیا
تو یہ طے ہے کہ
واپسی کی کوئی صورت نہ ہوگی!
گمشدگان کی فہرست میں اضافہ ہوگا
کہ اس کی  گرفت  میں آنیوالی
ہر شے اپنا وجود گم کر دیتی ہے۔۔

Facebook Comments

بنت الہدی
کراچی سے تعلق ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply