ہندوستان میں اوڑی چھاؤنی پر حملے میں سترہ ہندوستانی فوجی جان سے گئے اور چار حملہ آور جاں بحق کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے حسب عادت حملے کا الزام فورا پاکستان اور اسکی ایجنسیوں کے پر وردہ لوگوں پر لگا کر میڈیائی ہیجان برپا کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ کامیاب حملہ کس نے کیا، ایک الگ بحث ہو گی۔ لیکن اس کی آڑ میں بھارت کشمیر میں جاری خالص کشمیری تحریک آزادی پر جبر و تشدد کی ایک اور داستان رقم کر سکتا ہے۔ بھارت کچھ عرصہ سے کشمیر میں جس اخلاقی کمزوری کا شکار تھا، اس واقعہ کو بہانہ بنا کر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کرے گا۔

ضرورت ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ، دنیا بھر میں پھیلے کشمیری اور ان کے ہمدرد بھارت کے ایسے اقدامات کی مذمت کریں۔ دعا ہے کہ یہ حملہ ہمارے کسی “سیانے” کی “بے وقوفی” نہ ہو کہ کشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ اس وقت اس سے بڑا ظلم کوئی نہ ہو گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں