مستحق۔۔۔اے وسیم خٹک

شہر کے بڑے اور مہنگے ترین ہوٹل میں لاکھوں کی افطار پارٹی کرا کر خوب واہ واہ لی ۔ افطار پارٹی میں شریک دوستوں نے جب کہا کہ اس دفعہ کی پارٹی پچھلے سال سے اعلیٰ تھی۔۔ تو خوشی سے چہرہ منور ہوگیا۔

ہوٹل سے جب بیوی بچوں سمیت باہر نکلے تو ہوٹل کے گیٹ کے باہر فقیرنی نے 10روپے مانگے تو اُس نے بیوی کی جانب دیکھتے ہوئے اُس سے پوچھا کہ جان من یہ عورت مستحق ہے کہ نہیں ؟

Advertisements
julia rana solicitors london

بیوی نے فقیرنی کی جانب دیکھتےہوئے کہا ۔ میاں جی یہ ان کےروز کےچونچلے ہیں ۔ اور یوں وہ فقیرنی کو دھتکارتےہوئے  آگے بڑھ گئے۔

Facebook Comments

اے ۔وسیم خٹک
پشاور کا صحافی، میڈیا ٹیچر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply