بڑے شہر سے پڑھ کر لوٹا تو بقول اُس کے، وہ اپنے ہمراہ ڈگری کے ساتھ ساتھ شعور کا بہت وسیع سمندر بھی لایا ہے۔
اسے اپنے گھر کے پاس والی مسجد بالکل بھی پسند نہیں تھی۔
صوم و صلات کی پابندی تو نہیں کرتا تھا، لیکن جب کبھی بھی نماز پڑھنے جاتا تو گھر سے دور مضافات والے محلے کی مسجد میں جاتا کہ اُن کا اور اس کا عقیدہ ایک ہی تھا۔
Advertisements

آج سال بعد پہلی بار اُس کو گھر والی مسجد میں دیکھا۔۔۔فرط جذبات میں پوچھا بھائی ادھر کیسے؟
کہتا یار اس مسجد میں اے سی لگا ہوا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں