دورانیہ : 2 گھنٹے پندرہ منٹ
یائنرا: ایکشن ۔ ہیومر ( ناٹ کامیڈی) ایڈونچر
کاسٹ : کسی تعارف کی محتاج نہی
ڈائریکٹر: ڈیوڈ لیئچ ( ڈیڈ پول 1 اینڈ ٹو ۔۔ جان وک 1 ۔۔ اٹامک بلونڈ )
ریٹنگ : سٹوری ایوریج بٹ پریزینٹیشن دھمال
اگر آپ نے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیئچ کی اوپر بیان کی گئی مذکورہ فلمیں دیکھ رکھیں ہیں اور ان فلموں سے محظوظ بھی ہوئے ہیں ۔ تو ھوبس اینڈ شاء پھر صرف آپ ہی کے لیئے بنی ھے ایک ایسی فلم جو مکمل طور پر بارہ مصالحہ چاٹ کی مانند ھے آپ کے لیئے بہترین انٹرٹینمنٹ ثابت ہو گی کیونکہ یہ ایک اچھی تفریح فراہم کرتی ٹائم پاس فلم ھے اس فلم کو دیکھنے کا اصل مزہ کسی بھی فلم بین کو صرف سینما سکرین پر ہی آسکتا ھے ۔ چھوٹی سکرین اور پائریٹڈ پرنٹ سے آپ اس مووی کا صحیح لطف شاید ہی اٹھا پائیں۔
پلاٹ / سٹوری :
مشن امپاسبل / جیمز بانڈ کی فلموں سے ملتے جلتے سین سے آغاز ہوتی سٹوری پر مبنی یہ فلم اینڈ میں پہنچتے پہنچتے باہو بلی کا روپ دھار لے گی مگر آپ نے گھبرانا نہی ھے کیونکہ باہو بلی بنتے ہی فلم ختم بھی ہو جائے گی۔ بھرپور ترین ایکشن ناقابل یقین سٹنٹ، ٹیکنالوجی کی بھرمار سے لیس یہ فلم اس سال کی بد ترین سٹوری لیئے ہوئے ھے سٹوری بناتے ہوئے یہ خیال رکھا گیا ھے کہ اس سٹوری اسکا پری سیکوئیل بھی بنانا ھے اور پوسٹ سیکوئیل بھی اس لیئے فلم میں کچھ فلیش بیک ڈائیلاگ، فلیش بیک سیئن، فیملی ڈرامہ اور اوپن اینڈ دکھا کر نیکسٹ سیکوئل کی راہ کھلی رکھی گئی ھے۔ سچ بات تو یہ ھے کہ مجھے یہ فلم دیکھتے ہوئے مظہر کلیم کی عمران سیریز کی بھرپور ریفلیکشنز محسوس ہوئی ۔ سٹوری میں بھی تیکنیکی اعتبار سے بہت سے کیڑے نکالے جا سکتے مگر اوور آل یہ ایک ٹائم پاس پیسہ وصول فلم ھے جو آپ کو بور نہی کرے گی ۔
ویک اینڈ پر ایک اچھی تفریح جسے ٹین ایج شائقین بھرپور اینجوائے کر سکتے ہیں پی جی ریٹنگ 13 پلس ھے ۔ پوری فلم میں ھوبس اینڈ شاء کی نوک جھونک نے فلم کو قابل دید بنائے رکھے رھنے میں اھم کردار ادا کیا مگر پوسٹ کریڈٹ سیئن کا لطیفہ گیم آف تھرون سیریز دیکھ چکے لوگوں کے لیئے سپیشل لطیفہ ھے وہ مس مت کیجئے گا ۔
۔۔۔۔
سپوائلر الرٹ ۔
پلاٹ / سٹوری

شاء برادرز کی بہن جو کہ ایم آئی سکس کے لیئے کام کرتی ھے ایک مشن میں ایک خطرناک وائرس کی بحفاظت منتقلی کے دوران ہونے والے اٹیک سے جو کہ بہت ہی ھائی فائی سائی بورگ ٹائپ ولن جو کہ بلیک ویب کے زریعے چلنے والے ایک سنڈیکیٹ کا ٹاپ ایجنٹ ہوتا ھے سے بچانے کے لیئے خود میں انجیکٹ کر لیتی ھے بلیک ویب / ڈارک ویب کے نمانئدے اسی لڑکی کو پورے ایم آئی سکس مشن ٹیم کا قاتل قرار دلوا کر پوری دنیا کی ایجنسیاں شاء برادرز کی بہن کے پیچھے لگا دیتے ہیں ۔ یہیں انٹری ہوتی ھے ہمارے ہیروز ھوبس اینڈ شاء اور پھر یہ تین افراد کی ٹیم کیا دھمال مچاتی ھے اسے آپ سینما میں دیکھ کر محظوظ ہو سکتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں