مسئلہ کشمیر اور حالیہ بھارتی اقدامات/ساجد محمود خان

                         بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کو دیگر انڈین ریاستوں کے مقابلے میں قدرے زیادہ خودمختاری دیتا تھا اور یہ وہی شق تھی جس کی بنیاد پر  جموں و کشمیر کے مہاراجہ نے ریاست کا الحاق بھارت کے ساتھ کیا تھا۔ حال ہی میں جب بھارت حکومت نے آئین میں صدارتی حکم نامے کے تحت جموں و کشمیر کی خودمختاری سلب کرنے کی کوشش کی تو بہت سے حلقوں میں اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ بہت سے ماہرین نے اسے مسئلہ کشمیر جو بہت عرصے سے اقوام متحدہ کے سرد خانےمیں پڑا ہوا تھا کے حل کے لیے شدید دھچکا قرار دیا ،مگر میری ناقص رائے اور فہم کے مطابق یہ قدم بھارت میں برسرِ اقتدار پارٹی کی طرف سے ایک نہایت احمقانہ قدم تھا جس سےجموں و کشمیر پر بھارت کی گرفت کمزور اور مسئلہ کشمیر دوبارہ سے عالمی سطح پر اجاگر ہو کر عالمی خبروں کی زنیت بن گیا ہے۔اگر دیکھا جائے تو اس بھارتی اقدام سے پہلے بھارت اس  مسئلے کو عالمی سطح پر پس پشت ڈالنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔  بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے مگر جب عالمی برادری کشمیر میں بھارتی اقدامات بشمول موجودہ اقدامات کے بارے میں جب دیکھتی یا سنتی ہے تو وہ دنیا کے سب سے بڑی جمہوریت کی دعوےدار پر انسانی حقوق کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتی ہے۔

                اگر ہم پچھلی چند دہائیوں  کا مطا لعہ کریں تو اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ  مسئلہ کشمیر کو نہ صرف معربی ممالک بلکہ مسلم اُمہ کی طرف سے بھی مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کی محتلف وجوہات ہیں جن میں سے اقتصادی وجوہات سرفہرست ہیں۔ ریاستوں کے اپنے اقتصادی فوائد ایک طرف مگر بہت سی عالمی تنظیموں اور خبر رساں اداروں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی بھارتی اقدامات کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ کشمیر کے حوالے سے بھارتی صدارتی حکم نامے  اور اس کے نتیجے میں کیے گئے ظالمانہ اقدامات نے اس مسئلے کو دوبارہ فلیش پوائنٹ بنا دیا اور جیسا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سب سے اعلیٰ سفارتی فورم پر زیر بحث لایا گیا ہے۔ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ بھارت کے حالیہ احمقانہ اقدامات ہی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کئی  دہائیوں کے بعد دوبارہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث لایا گیا۔ دنیا بھر کے مختلف خبر رساں اداروں کے صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے حوالے سے کوریج کی اور جنوبی ایشیاء کے اس حل طلب مسئلہ کشمیر کا ذکر بار بار کیا گیا۔ اس موقع پر سلامتی کونسل کے 15 اراکین نے بند کمرے کے اجلاس میں کشمیر کے مسئلے پر بحث کی اور اس موقع پر  سلامتی کونسل کے اراکین نے مسئلے کے پُرامن حل پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقین پاکستان اور انڈیا کو اپنے مسائل باہمی طور پر  ڈائیلاگ کے ذریعے  حل کرنے پر زور دیا ۔ بعض ماہرین کی نظر میں بھارت کے ساتھ بیشتر ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط ہیں جس کی وجہ سے دبے الفاظ   میں مسئلہ کشمیر کر حل کی بات کسی خاص اہمیت کی حامل نہیں ہے مگر اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پر کم ازکم کشمیر کو ایک مسلئہ تو قرار دیا گیا ہے۔

julia rana solicitors london

اگر دیکھا جائے تو بظاہر مسئلہ کشمیر پر سکیورٹی کونسل کے اجلاس کے کوئی خاطر خواہ نتائج نہیں نکلیں گے مگر اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا ہے اس اجلاس پر دنیا بھر کی نظریں  لگی ہوئی تھیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس تناؤ سے دنیا کو یہ پیغام بھی پہنچ   رہا ہے کہ دو جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ کے خطرات آج بھی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے منڈلا رہے ہیں۔

Facebook Comments

ساجد محمود خان
۔ سیاسیات کا طالب علم۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply