سو لفظوں کی کہانی۔۔۔عبدالحنان ارشد

ُٗ بازار سامان خریدنے گیا تو
دوکاندار نے کہا: بھائی ابھی زیادہ مقدار میں خریداری کرلو
کیونکہ ہم ڈیڑھ ہفتہ دوکانیں بند رکھیں گے۔
دریافت کرنے پر اُس نے بتایا۔۔
اُن کے بڑے علامہ صاحب نے پورے علاقے میں منادی کروا دی ہے
کہ محرم آنے والا ہے۔۔۔۔اس لیے اِن دس دنوں میں بالکل بھی کاروبار نہیں کرنا چاہیے۔
اسی کے پیشِ نظر ہماری دوکانیں بند رہیں گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کہتا بڑے علامہ صاحب محرم میں بہت زیادہ مصروف ہوتے ہیں۔
ان سے وقت ملنا ناممکن ہے۔
اس دفعہ بڑی مشکل سے
بیس لاکھ کے عوض
انہیں ہمارے محلے میں آنے کے لیے منایا ہے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply