موجودہ صدی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی بھی بولا جاتا ہے۔ کمپیوٹر، انٹرنیٹ، موبائیل فونز دراصل انفارمیشن کو شیئر کرنے کے ٹولز اور میڈیم ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تجارتی معاملات اور ای کامریس سے متعلقہ شعبہ جات میں بھی غیر معمولی ترقی کی ہے۔ صنعت و تجارت سے متعلقہ افراد اپنے اداروں میں تیار ہونے اور بکری کے لیے مہیا اشیاء کو انٹرنیٹ پر آویزاں کر دیتے ہیں، اور اس کے لیے انٹرنیٹ ویب سائیٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ ویب سائیٹس سے نا صرف خرید و فروخت کے لیے دستیاب اشیاء کی جانکاری حاصل ہوتی ہے بلکہ ویب سائیٹس کے ذریعے ایک مکمل تجارتی ٹرانزکشن یا اشیاء اور پیسوں کے تبادلے کا عمل بھی مکمل ہوتا ہے۔
آج کی دنیا میں بہت سے افراد ای کامرس سے متعلقہ کمپیوٹر سکلز سے وابستہ ہیں، جیساکہ ای کامرس ویب سائیٹس ڈیویلپمنٹ، کانٹینٹ رائیٹنگ، سرچ انجن آپٹیمائیزیشن، پروڈکٹ لسٹنگ اینڈ پروڈکٹ مینجمنٹ، آن لائن کسٹمر کیئر، ای کامرس اکاؤئنٹنٹس وغیرہ، وغیرہ۔

ای کامرس کی وجہ سے آج کی دنیا میں نا صرف یہ کہ تجارتی عمل بہت بڑھ گیا ہے، بلکہ ای کامرس کو ممکن بنانے والی سکلز میں روزگار کے بھی بے انتہاء مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں