عدالت نے منگل کو جاری اپنے مختصر فیصلے میں قرار دیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے تین نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اور وہ سنگین غداری کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والے تین ججز پر مشتمل بینچ میں سے دو نے پرویز مشرف کو پھانسی دینے کے حق میں فیصلہ دیا اور ایک جج نے سزائے موت کے فیصلے سے اختلاف کیا۔
خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنایا ہے۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت 20 نومبر 2013 کو قائم کی گئی تھی اور 31 مارچ 2014 کو عدالت نے مشرف پر فرد جرم عائد کی۔

خصوصی عدالت نے 19 جون 2016 کو مسلسل غیر حاضری پر پرویز مشرف کو مفرور قرار دیا۔ مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت کی چھ مرتبہ تشکیل نو ہوئی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں