گرد سےاٹاچہرہ ۔ تیکھے دلکش نقوش۔ بڑی بڑی ویران آنکھیں، پتلے ہونٹ۔
ستواں ناک دھنسے ہوئے عارض ۔اس کے وجود پر فاقوں نے ڈیرہ ڈال رکھا تھا۔۔
سگنل پر رک کر میں نے مختلف زاویوں سے اس کی کئی تصاویر بنائیں۔
عالمی مقابلہ فوٹو گرافی کے لیے یہ بہترین انتخاب تھا۔
میری بنائی تصویر کو عالمی سطح پر سراہا گیا ۔سال کی بہترین تصویرقرار دی گئی۔
پہلے انعام کے ساتھ بھاری معاوضہ ملا۔ اگلے دن اخبار خبر پر نظر پڑی اسی گداگر لڑکی کی تصویر کے ساتھ ہیڈنگ تھی۔

” فاقوں سے تنگ ماں نے بچے سمیت خود کشی کر لی” ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں