کرونا کی چھٹیوں میں زندگی بدلیں۔۔رضوان اکرم

اس وقت کیونکہ حضرت  کورونا کی دھوم مچی ہوئی ہے اس لئے میڈیا کے اثرات اور حکومت پاکستان  کی جانب سے کل  آنے  والے نوٹیفکیشن کی وجہ سے تین ہفتے کی چھٹیوں کا   اعلان کردیا گیا ہے، پہلی بات چھٹیوں کے حوالے سے یہ سمجھ میں آئی کہ اللہ اس ملک پر رحم کرے اور اس میں بسنے والوں   کو  حفظ و امان میں رکھے اور بحیثیت استاد ساتھ میں افسوس بھی ہواکہ طلباء کا کافی زیادہ نقصان ہو جائے گا اور وہ طالب علم جو کہ اب اس سال کے آخر میں امتحانات کی تیاری کرنا چاہتے تھے وہ بھی درسگاہ میں آنے سے سے محروم رہ جائیں گے۔ مگر زندگی سے بڑی کوئی چیز نہیں اس لیے   احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ آمنا و صدقنا ہم نے بھی  مان لیا۔

زندگی کی پہلی چھٹیاں ہیں جن کے  ہونے پر افسوس ہو رہا ہے وگرنہ بحیثیت طالبعلم اور استاد بچپن سے لے کر آج تک جب بھی چھٹیاں ہوئی ہیں ہمیشہ شادمانی کے نغمے ہی گنگنائے ہیں، چاہے وہ شدید سردیوں کی وجہ سے ہونے والی چھٹیاں ہوں  یا ملک میں دہشتگردی کے حالات کی وجہ سے ہو نے والی چھٹیاں۔ میرے جیسے اساتذہ اور طلباء نے ہمیشہ چھٹیوں کا جشن منایا ہے۔سو اسی میڈیائی وائرس اور انجانےخوف کی کیفیت سے نکلنے کے لیے ان تیں ہفتے کی چھٹیوں کی منصوبہ بندی کرنے کا سوچا ،اولین منصوبہ جو ذہن میں آیا وہ کچھ ہالی وڈ اور بالی وڈ کی بقایاجات یعنی کہ فلمیں دیکھنے کا آیا۔ کہ  چلو عرصہ ہوا اتنی  فلموں نے دھوم مچائے  رکھی مگر ہم ہمیشہ کے بے رنگ و بے کیف کہ ایک بھی نہ دیکھی، سوائے اس کے جو زبردستی مسافروں کو لوکل بس میں دکھائی جاتی ہے۔

بندے  کی زندگی میں چھٹیاں ویسے ہی بہت کم ہیں، جب سے خود کو تلاش  کرنا شروع کیا ہے ہفتہ اتوار کی چھٹی بھی منسوخ ہوچکی ہے اور وہ بھی علم یا رزق کی تلاش میں گزر جاتی ہے ان چھٹیوں کو اہل خانہ نے سب سے پہلے خوشی جانا ،اب وقت گھر میں گزارا جائے گا مگر ہم نے سوچ لیا ان 3ہفتوں کو کیسے گزارنا ہے۔
اس کے لیے پہلا کام ہم نے آن لائن ایک کورس کرنے کا سوچا۔۔۔

دوسرا کام وہ تمام کتابیں جو ہم اب تک خرید کر رکھتے رہے اور پڑھنے کا وقت نہ ملا سکا۔۔۔ سوچا ہے ان کو پڑھ لیں ، کتابیں زندگی کا ساتھی ہیں ،لہذا اب کیونکہ 3 ہفتے کسی اور دوست سے ہاتھ ملانا اور گلے لگانا ممکن نہیں تو کیوں نہ ان دوستوں کو گلے لگایا جائے اور ان سے ہاتھ ملایا جائے امید ہے تین ہفتوں بعد یہ کچھ اور دوستوں کے ساتھ ہماری زندگی میں شامل ہوچکی ہونگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

زندگی کی سب سے بڑی دولت وقت ہے ،سو  آئیں اس کو کارآمد بنائیں۔
اپنا اپنا 3ہفتوں کا شیڈول بنائیں ،آپ نے کیا سیکھنا ہے وہ سوچیں اور سیکھنا  یا کرنا شروع کردیں ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply