رائٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے کسٹم حکام نے صحت کے مراکز میں تقسیم کرنے کے لیے 60 لاکھ میڈیکل ماسک منگوائے تھے جو کینیا کے ائیرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے۔
کینیا میں 60 لاکھ ماسک غائب ہونے کے بعد جرمنی میں ماسک کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
Advertisements

واضح رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 436 ہوگئی ہے تاہم دنیا بھر میں 16 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں