کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹرینوں کے بعد وفاقی حکومت نے کل سے اندرون ملک فضائی آپریشن بھی معطل کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 26 مارچ کی صبح 6 بجے سے ایک ہفتے کے لیے اندرون ملک فضائی آپریشن معطل کر نے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق تمام ایئر لائنز کے ساتھ مشاورت کے بعد ہر قسم کی اندرون ملک پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے، اندرونِ ملک پروازوں کی معطلی کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
معطلی کا اطلاق کارگو اور خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا، جن کی منظوری خصوصی اجازت کے تحت ہوں گی۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتِ پاکستان آئندہ 2 ہفتوں کے لیے فضائی آپریشن پہلے ہی بند کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ٹرین سروس 31 مارچ تک معطل کرنے کا فیصلہ
کورونا وائرس کے پیش نظر ریلوے سروس آج رات 12 سے 31 مارچ تک معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جو افراد خواہشمند ہوں گے انہیں آپریشن بحال ہونے کے بعد مرضی کی ٹرین میں ایڈجسٹ کیا جائےگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں