لاہور میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس ۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ صوبے بھر میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کریں گے۔لاہور میں پاک تر ک میڈیکا ایکسپوکے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگلے ماہ سے لاہور سمیت دیگر شہروں میں موٹرسائیکل ایمبولینس سروس ایک ساتھ شروع کی جائے گی۔ موٹرسائیکل ایمبولینس کو تنگ گلیوں میں پہنچنے میں آسانی ہوگی جہاں فوری ایمبولینس نہیں پہنچ پاتی وہاں موٹر سائیکل جائے گی۔ اس سروس کے عملے کو مکمل تربیت دی جائے گی۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب اور ترکی کے درمیان صحت عامہ اور دیگر منصوبوں میں میں تعاون سلسلہ چلا رہا ہے جو آئندہ بھی برقرار رہے گا۔واضح رہے کہ ابتدا میں موٹر سائیکل ایمبولنس سروس لاہور سمیت دیگر بڑے شہروںمیں شروع ہوگی۔ بتدریج اس کادائرہ کار بڑھایا جائے گا۔برطانیہ ،ترکی اور امریکہ سمیت دنیا کے دیگر ملکوں میں موٹر سائیکل ایمبولنس سروس کامیابی سے جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply