قسط ۳۔ عین جالوت: سلطان قطز۔۔۔ محمد اشتیاق
منگولوں نے شہر میں داخل ہوتے ہی فصیل شہرکا انہدام شروع کر دیا۔ گلیوں میں شراب کا چھڑکاو شروع ہو گیا۔ مسجدوں کی بےحرمتی ہونے لگی۔ شراب لے کے منگول فوجی مسجدوں میں گھس گئے۔ نصاری کی جماعتیں جو ہلاکو کی اشیرباد حاصل کر چکی تھیں،مسجدوں میں ناقوس بجانے لگیں۔ مسجدوں میں صلیب کی تنصیب کر دی گئی۔ جانوں کا ضیاع، اور عزتوں کی پامالی منگولسپاہیوں کی فتح کا انعام ہوتا تھا جس کو وہ اہل دمشق سے وصول کر رہے تھے۔← مزید پڑھیے