کیا آپ بھی ہر صبح اٹھتے ہی پہلے کافی پیتے ہیں ؟یہ جانے بغیر کہ آپ کے دانتوں کو کتنا نقصان پہنچرہا ہے
ماہرین کے مطابق کافی کا تیزابی اثر دانتوں کی اوپری تہہ کو نرم کر دیتا ہے، اس لیے کافی پینے کے فوراً بعد برش کرنا اینامل کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بہتر طریقہ یہ ہے کہ کافی پینے سے پہلے برش کریں یا پھر پینے کے بعد کم از کم 30 سے 40 منٹ انتظار کریں۔
اس کے علاوہ برش کیے بغیر کافی پینے سے دانتوں پر موجود بیکٹیریا کی تہہ داغ بڑھا سکتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کافی کے ساتھ پانی پینا اور مناسب وقفے کے بعد برش کرنا دانتوں کو محفوظ رکھنے میں مددگار ہے۔


