ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے مفت آن لائن کورسز/محمد سعد مکی شاہ

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی ممتاز ترین جامعات میں شمار ہونے والی ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ آپ کو گھر بیٹھے مفت تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے؟ ہارورڈ یونیورسٹی کے سرکاری آن لائن کورسز کی ویب سائٹ پر اس وقت تقریباً 118 مفت کورسز درج ہیں۔ یہ کورسز دنیا بھر کے طلبہ و طالبات کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان میں رہتے ہوئے بھی آپ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کورسز میں کمپیوٹر سائنس، مصنوعی ذہانت، پروگرامنگ، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی، بزنس مینجمنٹ، نفسیات، طب، قانون، معاشیات اور دیگر کئی شعبے شامل ہیں۔

چند اہم کورسز کے نام اور دورانیے ملاحظہ کریں۔۔۔!!!

1. CS50 Introduction to Computer Science (5 ہفتے)
یہ کورس میری بیٹی بھی کر رہی ہے۔۔۔!!!

2. Introduction to Programming with Python (9 ہفتے)

3. Introduction to Cybersecurity (5 ہفتے)

4. Web Programming with Python and JavaScript (12 ہفتے)

5. Machine Learning، MLOps for Scaling TinyML (7 ہفتے)

6. Data Science: Capstone (2 ہفتے)

7. Contract Law (8 ہفتے)

8. Child Protection (16 ہفتے)

9. The Health Effects of Climate Change (7 ہفتے)

10. Remote Work Revolution (3 ہفتے)

11. Building Personal Resilience (6 ہفتے)

12. Entrepreneurship in Emerging Economies۔

طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔ ہارورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا مفت اکاؤنٹ بنائیں، پسندیدہ کورس منتخب کریں اور آن لائن تعلیم شروع کر دیں۔ لیکچرز، مطالعاتی مواد اور مقررہ سرگرمیوں کے ذریعے گھر بیٹھے سیکھ سکتے ہیں۔ بعض کورسز اپنی رفتار سے مکمل کرنے کی سہولت بھی دیتے ہیں۔

ایک اہم بات یہ ہے کہ مفت تعلیم اور مفت سرٹیفکیٹ دو الگ چیزیں ہیں۔ بیشتر کورسز میں بغیر فیس تعلیم حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے، جبکہ تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کے لیے عموماً فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ سرٹیفکیٹ کی شرائط ہر کورس میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ میرے خیال میں سند کی سافٹ کاپی کی کوئی فیس نہیں ہے اور کورس کے اختتام پر یہ سرٹیفکیٹ ضرور ملتا ہے۔

باقی تفصیلات ہارورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فری کورسز والے آپشن پر جا کر دیکھیں۔۔۔!!!

ہارورڈ کا سرٹیفکیٹ آپ کے تعلیمی ریکارڈ، سی وی اور عملی قابلیت میں اضافے کا ذریعہ بن سکتا ہے، تاہم یہ باقاعدہ ڈگری کا متبادل نہیں۔

میری خواہش ہے کہ آپ ہر ماہ کم از کم ایک کورس مکمل کریں۔ علم حاصل کرنے کے لیے نہ عمر کی قید ہے، نہ فاصلے کی رکاوٹ اور نہ ہی ہمیشہ بھاری فیس کی ضرورت۔ مواقع آپ کے سامنے ہیں، بس آگے بڑھنے کا عزم پیدا کریں۔

مزید سرچ کریں گے تو مزید کورسز کی دستیابی اور دورانیے تبدیل ہو سکتے ہیں۔

تعلیم صرف ڈگری حاصل کرنے یا امتحانات پاس کرنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے آپ کو زمانے کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنے کا نام بھی ہے۔ آج دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر سائنس، پروگرامنگ، ڈیٹا سائنس، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کاروبار جیسے شعبے مستقبل کی دنیا کی بنیاد بن رہے ہیں۔

دوسرے نمبر پر

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور دیگر عالمی تعلیمی پلیٹ فارمز گھر بیٹھے مفت آن لائن کورسز سیکھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے کورسز صرف چار ہفتوں میں مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ بعض کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ورچوئل یونیورسٹی پاکستان کی ویب سائٹ پر جا کر فری کورسز سرچ کیجیے اور انرول ہو جائیے۔

یاد رکھیے، آنے والے وقت میں صرف ڈگری نہیں بلکہ آپ کی عملی مہارت، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کی لگن آپ کی اصل پہچان ہوگی۔

میرے خیال میں سرٹیفکیٹ کی مصدقہ ہارڈ کاپی فیس کے عوض ملتی ہے، مگر سافٹ کاپی فری ہے، جس کا پرنٹ آپ یہاں سے بہت آسانی سے نکلوا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں