فرعونیت اور جنرل فیض حمید/ اطہر شریف

طاقت اور اقتدار کا نشہ: انسان جب منصب یا اقتدار میں آتا ہے تو وہ خود کو قانون اور حقیقت سے بالا سمجھنے لگتا ہے۔
دولت و غرور: مال و دولت کی کثرت انسان کو عاجزی سے دور اور تکبر کے قریب کر دیتی ہے۔
حق قبول کرنے سے انکار: متکبر انسان اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتا اور ضد میں آ کر حق کو جھوٹا کہتا ہے-تکبر (غرور و گھمنڈ) کا مطلب ہے اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر، برتر اور اعلیٰ سمجھنا، اور حق کو قبول کرنے سے انکار کرنا یا لوگوں کو حقیر جاننے لوگوں کو اپنے مقابلے میں کمتر اور حقیر سمجھنا۔
تکبر ایک شیطانی عمل ہے -سب سے پہلے تکبر ابلیس شیطان نے کیا تھا-جنرل فیض حمید کے بطور ڈی جی آئی ایس آئی (2019-2021) اور اس سے قبل ڈی جی کاؤنٹر انٹیلیجنس کے دور کو پاکستان میں آزادیٔ صحافت کے لیے سیاہ ترین دور سمجھا جاتا ہے، جس کے دوران میڈیا پر غلظہ، سنسرشپ اور صحافیوں پر مبینہ تشدد کے سنگین الزامات سامنے آئے۔• ابصار عالم پر حملہ: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کے سابق چیئرمین اور سینیئر صحافی ابصار عالم کو اسلام آباد میں چہل قدمی کے دوران گولی مار کر زخمی کیا گیا۔ انہوں نے بعد میں عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں براہِ راست جنرل فیض حمید پر میڈیا کو کنٹرول کرنے کے دباؤ اور اس حملے کے پیچھے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام لگایا۔
• اسد علی طور پر تشدد: سینیئر صحافی اور بلاگر اسد علی طور کو اسلام آباد میں ان کے فلیٹ میں گھس کر نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، ہاتھ پاؤں باندھے اور مبینہ طور پر ریاستی اداروں کے خلاف بات نہ کرنے کی دھمکیاں دیں، جس کی انگلیاں سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف اٹھیں۔
• مطیع اللہ جان کا اغوا: معروف صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے ایک سرکاری اسکول کے باہر سے دن دیہاڑے اغوا کیا گیا اور کئی گھنٹے بعد رہا کیا گیا، جو اس دور میں صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی لہر کا ایک حصہ تھا۔ فیض کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

2. میڈیا مینجمنٹ اور غیر اعلانیہ سنسرشپ

• چینلز کی نشریات کی بندش: جنرل فیض کے دور میں سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں یا حکومت پر تنقید کرنے والے نیوز چینلز (جیسے جیو نیوز) کے نمبرز کیبل نیٹ ورک پر آخری نمبروں پر دھکیل دیے جاتے تھے یا بعض علاقوں میں بند کر دیے جاتے تھے。
• ٹاک شوز اور اینکرز پر پابندیاں: متعدد سینیئر تجزیہ کاروں اور اینکر پرسنز کو ٹی وی اسکرینوں سے ہٹایا گیا اور ان کی ملازمتیں ختم کرائی گئیں۔ میڈیا ہاؤسز کو مخصوص الفاظ، خبروں اور شخصیات (جیسے نواز شریف کی تقاریر) کو بلیک آؤٹ کرنے کے لیے براہِ راست ہدایات جاری کی جاتی تھیں۔
• سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر دباؤ: جب مین اسٹریم میڈیا پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا، تو یوٹیوب اور ٹویٹر (موجودہ X) پر متحرک صحافیوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے مقدمات اور ہراساں کرنے کا سلسلہ تیز کیا گیا۔ پاکستان میں ’سیاسی انجینئرنگ‘ کا مسئلہ ہمیشہ سے رہا ہے، لیکن فیض حمید اسے عروج پر لے گئے۔انہوں نے عدلیہ میں جوڑ توڑ کرنے کی ایک مثال قائمکی

فیض حمید کو ”ملک، جمہوریت، میڈیا، عدلیہ اور اپنے ہی ادارے کو نقصان پہنچانے“ کا بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔
ایک حیران کن انکشاف میں، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ جمع کرایا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے 2017 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنے کے دوران ان پر دباؤ ڈالا اور نشریاتی منظرنامے میں اپنی مرضی کے مطابق ردوبدل کیا۔جس پر ان کی ٹیم نے عمل نہیں کیا-
اپنے حلف نامے میں ابصار عالم نے بیان کیا کہ جنرل فیض نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور ٹیلی ویژن چینلز پر مسلسل دباؤ ڈالا؛ انہوں نے چینلز کے نمبر تبدیل کروائے اور کیبل نیٹ ورکس کے ذریعے نشریات کو اپنے کنٹرول میں رکھا۔
سابق چیئرمین پیمرا کے مطابق، جنرل فیض نے معروف میڈیا شخصیت نجم سیٹھی کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیا اور حسین حقانی پر مکمل پابندی عائد کرنے کی وکالت کی۔ ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ان تمام دباؤ کے باوجود، انہوں نے اور ان کی ٹیم نے جنرل اُن کے خلاف نومبر 2023 میں سپریم کورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد اُن کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا تھا۔

معاملہ یہ تھا کہ اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ‘ٹاپ سٹی’ کے مالک معیز احمد خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الزام لگایا تھا کہ 12 مئی 2017 کو ان کی پراپرٹی پر رینجرز اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا اور سونا، ہیرے اور قیمتی سامان اپنے ہمراہ لے گئے۔

سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت کے بعد اگست 2024 کو اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ فیض حمید کے خلاف درخواست گزار کے گھر کا سامان اور سوسائٹی کا ریکارڈ چوری کرنے کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔جس وقت فیض حمید کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو وہ اپنے عہدے سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔ بعدازاں فوج نے کورٹ مارشل کی کارروائی کے لیے انہیں تحویل میں لے لیا تھا۔

فوج نے اُس وقت ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اُن پر آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی اور غلط رویے کے الزامات کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا تھا۔

فیض حمید کے خلاف مقدمہ پاکستان آرمی کی تاریخ کے سب سے نمایاں کورٹ مارشل کیسز میں سے ایک ہے۔ کیوں کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید دوسرے تھری اسٹار جنرل اور آئی ایس آئی کے پہلے چیف تھے جو اس طرح کی کارروائی کا سامنا کر رہے تھے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فیض حمید کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع ہونے والے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی 15 ماہ کی کارروائی کے بعد سزا سنائی گئی ہے۔

جنرل فیص حمید بھی اقتدار اور طاقت کے نشے میں سب کچھ بھول گیا-اس تکبر اور طاقت کے نشئے میں لوگوں کو روندتا چلا گیا-طاقت کے نشے میں اس نے صحافیوں سے لے کر سے سیاستدان اور بڑے کاروباری افراد کو بھی نہیں بخشا اور وقت کی بات ہے آج وہ نشان عبرت بن چکا ہے اور ابھی مزید کیسوں میں سزا مزید ہونے والی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں